اگر آپ کو بھی واٹس ایپ صارفین میں سے ہیں تو واٹس ایپ کے پرائیویسی پالیسی اپڈیٹ کے میسج کی
اب تک آپ سب واٹس ایپ صارفین کو واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کا شرائط نامہ موصول ہو چکا ہو گا اور اسکے نیچے ایک متفق یا ابھی نہیں کی آپشن بھی موجود ہو گی – اس نئی پالیسی کے مطابق آپ کی ہر انفرمیشن واٹس ایپ کو معلوم ہو گی مثلاً آپ دنیا کے کس حصے سے کمیونیکیشن کر رہے ہیں، آپ کونسا براؤزر استعمال کر رہے ہیں اور کس وقت پر کر رہے ہیں وغیرہ – اس پالیسی کے مطابق یہ انفارمیشن واٹس ایپ دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کے ساتھ شئیر کرے گا جس کی وجہ سے زیادہ تر صارفین پریشان ہیں اور کنفیوز ہو رہے ہیں کیونکہ انکو لگتا ہے کہ انکی پرائیویٹ انفرمیشن اب ہر ایپ کو پتہ ہو گی اور محفوظ نہیں رہے گی –
ایسے صارفین کی خدمت میں عرض ہے کہ ایسا ہر گز نہیں کہ یہ ایپ آپکے ڈیٹا کو حاصل کرنے کے بعد اپکو ڈسٹرب کرے گی بلکہ یہ ڈیٹا بزنس مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے – آپ کے جی ایس ٹی سے آپکی لوکیشن کا تعین کر کے اس کو فیس بک ایڈ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے نہ کہ آپکا استحصال کیا جائے گا اور آنلائن شاپنگ مزید آسان ہونے کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کو اپ کی ترجیحات کا تعین کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے – اسکے علاوہ فیس بک اپنے ایڈز کے ذریعے صرف ان صارفین کو ٹچ کرے گا جو ایک مخصوص علاقے میں کسی کمپنی کو درکار ہیں – بنیادی طور پر تمام صارفین کے واٹس ایپ نمبرز کو کمپنیوں کے ساتھ شئیر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کمپنیاں علاقے کی پہچان کر سکیں اور ایک علاقے کے صارفین کو انکی مطلوبہ آئٹم انکی لوکیشن پر صحیح وقت پر پہنچا سکیں –
کچھ واٹس ایپ صارفین اس میسج کی وجہ سے یہ چاہ رہے ہیں کہ وہ واٹس ایپ کو چھوڑ کر سگنل وائبر جیسی ایپ پر سوئچ کر جائیں تاکہ انکو اپنا ڈیٹا شئر نہ کرنا پڑے- ان کے لیے سوال یہ ہے کہ جب ان ایپس پر بھی یہی شرائط آ جائیں گی تو اور وہ کہاں جائیں گے؟……
اسکا بھی ایک ہی جواب ہے کہ جب ہم ایک سروس فری استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو اصل میں ہم ایک پراڈکٹ کے طور پر استعمال ہو رہے ہوتے ہیں اور اس بات کو سمجھ لینا بہت ضروری ہے کہ کمپنیاں اپنے بزنس کے لیے ہمارا واٹس ایپ نمبر استعمال کرتی ہیں – اور اس پالیسی کا کوئی مقصد نہیں –