Balti Chicken Recipe in Urdu

بالٹی چکن

سن فلاور تیل: ایک چمچ, پیاز: دو عدد (موٹے سلائس کاٹ لیں)، مرغی کا گوشت 4 بڑے ٹکڑے، بالٹی سالن مصالحہ پیسٹ چار چمچ، دو سو گرام     ،quinoa

ٹماٹر چار سو گرام ، مرغی کی یخنی ایک کپ، بھنے اور تلے ہوۓ کاجو 50 گرام ، دھنیا پتے حسب ضرورت ( باریک کاٹ لیں)، نمک حسب ذائقه

بالٹی چکن بنانے کی ترکیب

ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر ہلکے براؤن کر لیں اور براؤن ہونے کے بعد الگ پلیٹ میں نکال لیں. اب تیل میں مرغی کے گوشت کے ٹکڑے ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ گوشت سنہرا ہو جائے اب گوشت میں بالٹی مصالحہ،پیاز اور دیگر مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور بھون لینے کے بعد یخنی ڈال دیں اور اس کو درمیانی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں.

جب گوشت گل جائے تو اس کو تھوڑا اور بھون لیں اور پھر اس میں کاجو اور ہرا دھنیا ڈال کر ملا لیں. اب اسے سالن والے ڈونگے میں نکال لیں اور اس میں اوپر سے ہرا دھنیا اور تھوڑے کاجو گارنش کر دیں. چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کریں.  

error: Content is protected !!