12 ربیع الاول کے دن کا وظیفہ
بزرگان دین سے روایت ہے کہ 12 ربیع الاول کا دن بہت پر نور اور بابرکت ہوتا ہے – اس دن خالقِ کائنات کی عزیز اور محبوب ہستی خاتم النبیین و خاتم المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے – اولیاء اللہ کے مطابق اس دن کی اہمیت بھی سال کے کچھ اور خاص دنوں کی طرح ہے جب اللہ تعالیٰ آسمان سے انسانوں کے لئے برکات کا نزول فرماتا ہے – اسی لئے بزرگوں کی نسبت سے کچھ ایسی عبادات بہت مقبول ہیں جن کے مکمل کر لینے سے انسان پورے سال کی برکات اور فضائل ایک ہی دن میں حاصل کر لیتا ہے –
12 ربیع الاول کے لیے ایک ایسی مختصر عبادت ذیل میں دی جا رہی ہے جو سب کے لیے بہت آسان اور کم وقت طلب ہے مگر صدق دل سے کریں تو دین و دنیا کے تمام مسائل اور مشکلات پر حاوی ہے – نماز کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے :
12 ربیع الاول کو ظہر کے وقت فرض نماز کی ادائیگی کے بعد 2،2 کر کے چار رکعت نفل پڑھیں جس میں سورت فاتحہ کے بعد 21 بار سورت اخلاص پڑھیں – سلام پھیرنے کے بعد یہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی کی خدمت میں یہ نوافل کا ہدیہ پیش کریں اور اسی وساطت سے اپنے لیے، اپنے والدین کے لئے اور بزرگانِ دین کی بخشش کے لئے پورے یقین اور صدق دل سے دعا کریں – انشاءاللہ جلد ہی زندگی میں اسکی برکات اور رحمتیں دیکھیں گے –
اللہ ہم سب کو اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین