لاہور میں کرونا ایک بار پھر زور پکڑنے کی طرف جا رہا ہے – محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں پہلے تین دن میں 34 بچے کرونا کا شکار نکلے جبکہ کچھ دن پہلے ایف سی کالج سے رینڈم سیمپلنگ کے دوران ایک طالب علم کرونا کا شکار نکلا – اس پر انتظامیہ چوکس ہو گئی اور خطرے کی گھنٹی کے طور پر یہ خبر نشر کر دی گئی کیونکہ سکول کھلنے سے لے کر اب تک جتنے کیسز رینڈم سیمپلنگ کے نتیجے میں سامنے آےء ہیں انکی صورتحال سے اب یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ تعلیمی ادارے شاید کھلے نہ رہیں اور غالب امکان ہے کہ حکومت پھر سے لاک ڈاؤن کی پالیسی کی طرف بڑھے گی – اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور بچوں سے کرانے میں ناکام رہی ہے اور اسکا لازمی نتیجہ لاک ڈاؤن ہی ہو گا –