potato soup recipe in urdu

آلو کا سوپ

زیتون کا تیل: 80 ملی لیٹر، پیاز: 2 عدد (موٹی کٹی ہوئی)، لہسن کے جوے 2 عدد، پیسا ہوا زیرہ 2 چمچ، آلو: ڈیڑھ کلو(ٹکڑے کاٹ لیں)، دودھ: 250 ملی لیٹر، فیٹا پنیر: 60 گرام (چوکور ٹکڑے کاٹ لیں)، چیڈر پنیر: 60 گرام(چوکور ٹکڑے کاٹ لیں)، گارنش کے لئے: پنیر حسب ذائقہ، ہرادھنیا ایک گڈی باریک کاٹ کر رکھ لیں،سبز پیاز 4 عدد( باریک کٹی ہوئی)، سرکہ 2 چمچ، 2 لیموں کا رس، پیسا ہوا زیرہ آدھا چمچ.

آلو کا سوپ بنانے کی ترکیب

ایک دیگچی میں 40 ملی لیٹر تیل ڈال کر دھیمی آنچ پر گرم کریں اور پیاز، لہسن، زیرہ شامل کر دیں، جب پیاز سفید نظر آنے لگیں تو آدھے آلو ڈال دیں اور آدھے الگ رکھ دیں. اب دیگچی میں چمچ چلاتی رہیں تاکہ آلو ہر طرف سے سنہری ہو جائیں. پانچ منٹ کے بعد دیگچی میں ڈیڑھ لیٹر پانی شامل کر دیں اور ابال آنے تک چمچ چلاتی رہیں. ابال آنے کے بعد آنچ ہلکی کر دیں اور 20 سے 25 منٹ تک پکنے دیں. پانی خشک ہوگا تو مرکب گاڑھا ہو جائے گا، میش آلو سے کریمی آمیزہ بن جائے گا، اس مرکب کو پتلا کرنے کے لئے اس میں دودھ شامل کریں چمچ مستقل چلاتی رہیں اور دودھ دیگچی میں شامل کرتی جائیں.

دودھ شامل کر کے پانچ منٹ تک پکانے کے بعد پنیر کے چوکور ٹکڑے سوپ میں چھڑک دیں اور دیگچی چولہے سے اتار دیں. ایک فرائی پین میں بقیہ تیل گرم کریں اور بچے ہوۓ آلو اس میں تل لیں یہاں تک کہ یہ نرم ہو جائیں اور ان کا رنگ سنہری نظر آنے لگے.  تلے ہوۓ آلو کو بٹر پیپر پر چھان کر نکالیں تاکہ اضافی تیل جذب ہو جائے. اب سوپ کو ایک پیالے میں نکالیں، اس پر تلے ہوۓ آلو، پنیر، ہرا دھنیا، سبز پیاز، چھڑکیں اور گرما گرم پیش کریں….  

چپلی کباب بنانے کا طریقہ

اون میں چکن روسٹ کرنےکی ترکیب

حیدرآبادی دم بریانی بنانے کی ترکیب

error: Content is protected !!