گوشت میرینیٹ کرنے کے لئے اجزاء:
تیل: 50 ملی لیٹر، پیاز: 3 عدد( باریک کاٹ لیں)، دہی: 250 گرام، ہری مرچ: ایک چمچ ( باریک کاٹ لیں)، ہلدی: آدھا چمچ، سرخ مرچ: ڈیڑھ چمچ، ادرک پیسٹ: ڈیڑھ چمچ، لہسن پیسٹ: ایک چمچ، گرم مصالحہ: ایک چمچ، تازہ دھنیا اور پودینہ: ایک چمچ (باریک کاٹ لیں)، لیموں کا رس دو چمچ، نمک حسب ذائقہ، مرغی کا گوشت 500 گرام
چاول پکانے کے لئے اجزاء:
پانی ڈیڑھ لیٹر، نمک ایک چمچ، باسمتی چاول 500 گرام
حیدرآبادی بریانی کے لئے خاص اجزا:
دودھ ایک چمچ، زعفران ایک چٹکی، الائچی تین عدد
حیدرآبادی دم بریانی بنانے کی ترکیب:
ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز تل لیں اور سنہرا ہونے پر الگ کر لیں. مرغی کے گوشت کو میرینیٹ کرنے کے لئے ایک بڑے پیالے میں دہی، ہری مرچ، سرخ مرچ، لہسن، ادرک، گرم مصالحہ، تلی ہوئی پیاز، دھنیا اور پودینہ کے پتے، لیموں کا رس اور نمک ڈال کر رکھ دیں. جب سب چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس میں گوشت ڈال دیں اور گوشت اور مصالحے کو اچھی طرح مکس کرلیں.
اب پیالے پر پلاسٹک ریپر چڑھا کر آٹھ سے نو گھنٹے فریج میں رکھ دیں کہ تمام مصالحہ گوشت میں اچھی طرح رچ جائے. ایک دیگچی میں پانی اور نمک ڈال کر ابال لیں. اب دھلے ہوۓ باسمتی چاول اس پانی میں ڈال دیں اور ان کو ابلنے کے لئے رکھ چھوڑیں. جب چاولوں میں ایک کنی رہ جائے تو چاولوں کی پیچ نکال لیں اور ان چاولوں پر سبز الائچی، دار چینی، لونگ، ثابت کالی مرچ، اور کیوڑہ ڈال دیں اور اچھی طرح ملائیں. میرینیٹ کئے ہوۓ گوشت کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں. گوشت کے اوپر چاولوں کی ایک تہہ لگائیں اور تلی ہوئی پیاز، کیوڑہ، پودینہ، ہرادھنیا، ادرک چھڑک دیں اور دودھ میں گھلا ہوا زعفران اور گھی بھی چاول میں شامل کر دیں. اب چاولوں کو ہلکی آنچ پر دم کے لئے 25 سے 30 منٹ کے لئے رکھ دیں. حیدرآباد کی بریانی تیار ہے رائتہ کے ساتھ تناول فرمائیں.