اسد عمر کی تازہ ترین پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں سخت ایس او پیز کے ساتھ ریسٹورنٹس مورخہ 10 اگست کو کھول دیئے جائیں گے –
ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر میں ایک بہت بڑا حصہ ریسٹورنٹس کا ہے جنہوں نے عوام کو روزگار سے مستفید کیا ہوا ہے – حالیہ کرونا بحران کی وجہ سے بیروزگاری بڑھ جانے والے شعبہ جات میں سیر و سیاحت اور ہوٹلنگ اول نمبر پر ہیں –
اسد عمر نے اپنی کانفرنس میں یہ کہا ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سخت ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنا کام شروع کریں گے تا کہ بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جائے اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی ہو –