olive oil benefits in urdu

زیتون کے تیل کےحیران کن کمالات

خالی پیٹ ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل پینا آپ کو اتنا فائدے دیتا ہے کہ آپ جان کر حیران رہ جائیں گے
زیتون کا تیل صحت کے لئے بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے. جس کی وجہ اس میں موجود فیٹی ایسڈ، وٹامنز اور دیگر اجزاء شامل ہیں. آنتوں کا نظام: زیتون کا تیل آنتوں کے نظام کو ٹھیک کر کہ قبض سے نجات دلاتا ہے. خالی پیٹ زیتون کا تیل پینے سے ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں. جگر کی صفائی: سمانی افعال کے لئے جگر کی بہت اہمیت ہے، یہ اندرونی نظام کی صفائی کرتا ہے، مگر زہریلے مواد کی صفائی کے لئے ہمیں بھی کوشش کرنی ہوتی ہے اور ایسا صرف زیتون کے تیل سے ہی ممکن ہے، دو کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو لیموں کے عرق میں ملا کر پی لیں. جسمانی ورم کم کرے: ایک تحقیق کے مطابق کچھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا کا اثر رکھتا ہے، اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے. زیتون کا تیل جسمانی ورم میں کمی کے لئے دردکش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے. دماغی تحفظ: زیتون کا تیل دماغ کے لئے بھی مفید ہے. جسے بہت زیادہ اکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی کمی مضر صحت فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ الزائمر اور دماغی تنزلی کا باعث بن سکتا ہے. بلڈ شوگر کنٹرول: یہ کولیسٹرول اور گلوکوز لیول کو موثر طریقے سے کم کرتا ہے، اسی لئے اسے ذیابیطس کے خلاف فائدہ مند مانا جاتا ہے جبکہ خون کی شریانوں کے مسائل سے بھی بچاتا ہے . دل کا تحفظ:  کولیسٹرول کی دو اقسام ہوتی ہیں، ایک ایل ڈی ایل (نقصان دہ ) اور دوسری ایچ ڈی ایل (فائدہ مند ) امراض قلب سے بچنے کے لئے ایل ڈی ایل کی سطح کو کم رکھنا ضروری ہوتا ہے جبکہ دوسری کی سطح بڑھانا ہوتی ہے اس کا ایک ذریعہ زیتون کا تیل، سبزیاں، پھل، اور اجناس پر مشتمل غذا کا استعمال ہے. دفائی نظام: اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی دفائی نظام کے مختلف افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف موسمی امراض سے بچنا آسان ہو جاتا ہے. جلد، بال، ناخن، اور ہڈیوں کے لئے: زیتون کا تیل ان سب کے لئے بہت بہترین ہے، یہ انکی ملائمت واپس لانے کے ساتھ ساتھ نقصان کی مذمت کرتا ہے، انکی نمی بحال کرتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھاتا ہے، ویسے تو اسے ہیئر یا سکن ماسک کی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے مگر اسے پینا زیادہ مدد گر ثابت ہوتا ہے. بڑھے پیٹ سے نجات:  زیتون کے تیل میں فیٹی ایسڈ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ زیادہ کھانے سے روکتی ہے، یہ گھی کا بہترین متبادل ہے اسے خالی پیٹ پینا بہت کم عرصے میں توند کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے.

error: Content is protected !!