مشہور موٹیویشنل سپیکر اور ننھا پروفیسر کہلانے والے حماد صافی نے اپنے افیشل فیس بک پیج سے ایک سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا کہ انکی حالت بہت خراب ہے اور اسی لیے انہوں نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے کیونکہ رپورٹس کے مطابق انکا اپنڈکس پھٹ گیا ہے اور انہوں نے اپنی اس حالت کا ذمہ دار اسلام آباد کے الشفاء ھسپتال کے ڈاکٹروں کو ٹھہرایا ہے ـ
انکے سٹیٹس پر لکھے گئے ٹیکسٹ کے مطابق کچھ دن پہلے انکو پیٹ میں ہلکا سا درد ہوا تھا جس پر انکو الشفا ء میں لے جا کر معائنہ کرایا گیا ـ انکا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے کچھ بھی تشخیص کیے بغیر ویل چائلڈ قرار دے کر ھسپتال سے رخصت کر دیا ـ اور انکے والدین کو یقین دلایا کہ انکو کوئ سیرئس مسئلہ نہیں ہے ـ جبکہ اب کچھ دن بعد پیٹ کے شدید درد کی وجہ سے جب انکو ھسپتال لے جایا گیا تو انکو وہاں داخل کر لیا گیا ـ وہاں انکے مختلف ٹیسٹ ہوتے رہے جنکی رپورٹ بعد ازاں یہ تھی کہ یہ اپنڈکس کے پھٹ جانے کی وجہ سے ہے ـ اس پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ قوم سے دعا کی اپیل بھی کی ہے ـ