گزشتہ دنوں عوام کی سہولت کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے ایک نہایت جدید سروس کے آغاز کی کوششوں کو ایک عملی شکل دینے کی کوشش کی ہے ـ مزید تفصیلات یہ ہیں، ٹرانسپورٹ سروس کی مشہور زمانہ کمپنی کریم نے پی آی اے کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے. جس کی رو سے عوام کو یہ سہولت مل سکے گی کہ جو لوگ ائیر پورٹ تک پہنچنے کے لیے کریم ٹیکسی سروس کاـاستعمال کرتے ہیں انکو یہ سروس ائیرپورٹ سے گھر اور گھر سے ائیر پورٹ تک فری موہیا کی جاےء گی ـ یعنی اسکا کرایہ پی آئی اے کے ٹکٹ میں ہی شامل ہو گا ـ کمپنی کے سینئر اہلکاران کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں ایک نئی طرز کا آئیڈیا ہے جو کہ وقت اور وسائل کی بچت کے علاوہ دونوں کمپنیوں کے بزنس کی افزائش کا سبب بھی بنے گا ـ اسکے علاوہ انکا کہنا ہے کہ اس اقدام کا پبلک میں اچھے طریقے سے خیر مقدم کیا جائگا ـ اس سلسلے میں کریم کی اعلیٰ انتظامیہ نے ایک معلوماتی پروگرام منعقد کیا تھا جس میں یہ اعلان کیا گیا ـ