رائس اسپرنگ رول ریپرز: 8 عدد، بند گوبھی: آدھی باریک کٹی ہوئی، سلاد کے پتے: دو عدد باریک کٹے ہوۓ، گاجر: ایک عدد کدو کش کی ہوئی، کالی مرچ: حسب ذائقہ، سرخ مرچ: حسب ذائقہ، چکن: ایک پاؤ بھنی ہوئی اور پتلے ٹکڑوں کی شکل میں کٹی ہوئی، ہرا دھنیا اور پودینہ: تازہ کٹا ہوا، تل کے بیج: گارنش کرنے کے لئے، ٹماٹر یا ہری مرچ کی چٹنی: رول کے ساتھ پیش کرنے کے لئے
قوس قزح رول بنانے کی ترکیب
رول بنانے سے پہلے ان ریپرز کو گرم پانی میں ڈال کر الگ الگ کر لیں تاکہ بناتے وقت مشکل نہ پیش ائے. رول کے چار ریپرز کو ایک ٹرے میں سجا لیں اور کٹی ہوئی تمام سبزیوں کو تہ در تہ ریپرز پر کچھ اس طرح سے رکھیں کہ قوس قزح کا تاثر پیدا ہو.
تمام سبزیوں کو رکھ لینے کے بعد سب سے اوپر چکن کے ٹکڑے رکھیں اور پھر دھنیا پودینہ چھڑک دیں اور احتیاط کے ساتھ رول کو لپیٹ کر کنارے بند کر دیں. قوس قزح رول تیار ہے. تل سے گارنش کر کہ چٹنی کے ساتھ پیش کریں.