آلو: ایک عدد، دہی: دو کپ، انناس: ایک کپ، چاٹ مصالحہ: حسب ذائقہ
آلوانناس سلاد بنانے کی ترکیب
آلو کو ابال کر چھیل لیں اور اپنی پسند کے مطابق اس کے ٹکڑے کاٹ لیں. ایک پیالی میں دہی پھینٹ لیں. اب دہی میں انناس اور آلو کے ٹکڑے ڈال کر نرمی سے انکو مکس کریں کہ آلو ٹوٹے نہیں.
اب حسب ذائقہ نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال لیں اور اسے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں. ٹھنڈا ہونے کے بعد اس پر ہرا دھنیا گارنش کر لیں اور مزیدار آلو انناس رائتہ سے لطف اٹھائیں.