اجزاء:
ثابت ارد کی دال: ایک کپ
لوبیہ : دو کھانے کے چمچ
نمک : حسب ضرورت
سرخ مرچ : ایک چائے کا چمچ
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
مکھن : 4 کھانے کے چمچ
لہسن : ایک کھانے کا چمچ
تیل : ایک چائے کا چمچ
ٹماٹو پیوری ؛ آدھا کپ
ہری مرچ : دو عدد ( لمبائی میں کاٹ لیں)
گرم مصالحہ : ایک چائے کا چمچ
کریم : آدھ کپ
بنانے کی ترکیب :
ثابت ارد کی ڈال اور لوبیہ کو رات بھر تین کپ پانی میں ڈال کر بھگو دیں. پریشر ککر میں یہ دونوں چیزیں اور چار کپ پانی، نمک، لہسن، ادرک ڈال کر دال اور لوبیہ کو اچھی طرح گلا لیں.
جب یہ دونوں نرم ہو جائیں تو اس میں تھوڑی سی کریم ڈال دیں. ایک فرائی پین میں تیل گرم کریں پھر اس میں تھوڑا سا لہسن اور پیاز ڈال کر براؤن ہونے تک پکائیں پھر اس میں ہری مرچیں بھی شامل کر دیں ساتھ ہی ٹماٹو پیوری اور مصالحے ڈال دیں. دال کو مزید چار سے پانچ منٹ پکائیں. اگر دال زیادہ گاڑھی ہو گئی ہے تو اس میں تھوڑا سا پانی ڈال دیں. اگر آپ دال کو بلینڈ کرنا چاہئیں تو وہ بھی کر سکتی ہیں. جب دال تیار ہو جائے تو اسے چولہے سے اتار لیں.
کریم سے گارنش کر کہ نوش فرمائیں.