اجزاء:
مرغی کا گوشت: ایک کلو، ہری مرچ: باریک کٹی ہوئی پانچ عدد، زیرہ سفوف: ایک چمچ، میتھی سفوف: ایک چمچ، گرم مسالہ: ایک چمچ، تازہ ہرا دھنیا حسب ذائقہ، تیل: ¼ کپ، پیسا ہوا ادرک لہسن: دو چمچ، ٹماٹر: 5 عدد، سرخ مرچ سفوف: دو چمچ، نمک: آدھا چمچ، دہی: ¼ چمچ،
چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ:
ایک پین میں تیل گرم کریں اور ادرک لہسن ڈال کر بھون لیں، یہاں تک کہ وہ سنہری ہو جائے. اب اس میں چکن شامل کر دیں. تھوڑا سا اس کو بھون لیں، جب گوشت کا رنگ سفید ہو جائے تو سرخ مرچ اور نمک ڈال کر بھون لیں. اب ¼ کپ پانی ڈال کر دیگچی کو ڈھکن سے ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں. جب چکن آدھا گل جائے تو دہی، ہری مرچ، اور پیسا ہوا زیرہ شامل کر دیں اور ایک بار پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں.
تھوڑی دیر بعد ڈھکن ہٹا دیں اور آنچ تیز کر کے گوشت کو خوب بھونیں اب اس میں مزید آدھا کپ پانی شامل کر دیں مصالحے کو اس وقت تک بھونیں جب تک مسالہ اور گوشت یکجان نہ ہو جائیں. اب اس میں گرم مصالحہ اور میتھی سفوف شامل کر کہ مزید پانچ منٹ پکائیں اور آنچ ہلکی کر کہ ڈھک دیں. سرو کرنے سے پہلے تازہ ہرا دھنیا اور ادرک چھڑک دیں اور گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں.