چاکلیٹ کیک بنانے کی ترکیب
میدہ: تین کپ ، کوکو پاؤڈر: ڈیڑھ کپ، بیکنگ سوڈا: ایک چمچ، چینی : تین کپ، نمک : ڈیڑھ چمچ، بیکنگ پاؤڈر: ڈیڑھ چمچ، بٹر ملک : ڈیڑھ کپ، انڈے : چار عدد، ویجیٹیبل آئل : آدھا کپ، پانی : ڈیڑھ کپ، ونیلا ایکسٹریکٹ: دو چمچ
فروسٹنگ کے لئے اجزاء :
بغیر نمک والا مکھن: ڈیڑھ کپ، کریم پنیر: ایک کپ، دودھ : ایک چوتھائی کپ، ونیلا ایکسٹریکٹ: تین چمچ، کوکو پاؤڈر: ڈیڑھ کپ، شوگر پاؤڈر: تین کپ، بادام ( چھلکیں الگ کر کے کاٹ لیں) ایک کپ
ترکیب: اوون کو 160 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کر لیں. ایک بڑی پیالی میں میدہ، چینی،کوکو پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر،ببیکنگ سوڈا، اور نمک ڈالیں. ان تمام خشک اجزاء کو چمچ سے اچھی طرح مکس کر لیں. دوسری پیالی میں انڈے توڑ کر اچھی طرح پھینٹ لیں. اب ان انڈوں میں بٹر ملک، ویجیٹیبل ائل، گرم پانی، اور ونیلا ایکسٹریکٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں. اس مکسچر کو خشک اجزا والے پیالے میں ڈالیں اور بلینڈر کی مدد سے تمام اجزاء کو ملائیں کہ سب اچھی طرح مکس ہو جائیں. اب کیک کے تین سانچے لیں اور اس پر مکھن لگا کر کوکو پاؤڈر چھڑک دیں. تینوں سانچوں میں برابر کا تین کپ مکسچر ڈال دیں اور بیک ہونے کے لئے 25 منٹ اوون میں رکھ چھوڑیں.
فروسٹنگ بنانے کی ترکیب:
مکھن اور کریم پنیر کو ہینڈ بلینڈر سے اچھی طرح مکس کر لیں. اس میں آہستہ آہستہ ونیلا ایکسٹریکٹ اور دودھ شامل کرتی جائیں اور ہینڈ بلینڈر سے مکس بھی کرتی جائیں. بچا ہوا کوکو پاؤڈر اور چینی بھی فروسٹنگ میں شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کرلیں، کیک کے لئے فروسٹنگ تیار ہے بس خیال رکھیں کہ فروسٹنگ گاڑھی اور یکجان ہو. کیک بیک ہو جائیں تو ٹرے میں نکال کر ان پر برابر سے فروسٹنگ لگا کر ڈھک دیں اور کیک کے کناروں پر کٹے ہوۓ بادام چھڑک دیں. چاکلیٹ کیک تیار ہے.