ماہ شعبان کی فضیلت و عبادت اور حقیقت
شعبان کا پورا مہینہ برکت ہے سب ہی جانتے ہیں مگر جمعہ کو یہ برکت دوہری ہو جاتی ہےـ شعبان کے مہینے کو علما نے اسکی بے بہابرکات اور فضائل کی وجہ سے فرض عبادت سے پہلے ادا کی جانے والی سنتوں سے مشابہہ قرار دیا ہے ـ اسکی اصل وجہ تسمیہ یہہ ہے کہ جس طرح انسان فرض نماز سے پہلے سنت پڑھ کر فرائض کے لیےخود کو پاک کرتا ہے.
اسی طرح شعبان کے مہینے کی عبادات رمضان سے پہلے سنت کا درجہ رکھتی ہیں ـ اسلیے اس پورے مہینے میں اور خاص کر جمعہ میں جو دعائیں خشوع و خضوع سے پڑھی جاتی ہیں وہ قبولیت کے بہترین درجہ رکھتی ہیں ـ چنانچہ قارئین کے لیے عرض یہ ہے کہ آج شعبان المعظم کا آخری جمعہ ہے اور اس حوالے سے یہ خاص کلام انکی بصارت کی نظر کیا جا رہا ہے.
نماز جمعہ کے وقت دو نفل خاص طور پر رزق کی فراخی کے لیے پڑھ لیں ـ اسکے بعد درود ابراھیمی گیارہ مرتبہ پڑھ کر تیسرا کلمہ تمجید ایک سو مرتبہ مکمل پڑھیں اور اسکے بعد سورہ یٰسین ایک مرتبہ پڑھ کر اسکے بعد پھر ایک تسبیح کلمہء تمجید کی پڑھیں ـ پھر دود شریف گیارہ مرتبہ پڑھیں ـ اسکے بعد اللّٰہ کے حضور اسکی بزرگی کا واسطہ دے کر دعا کریں ـ انشااللّٰہ سارا سال رزق کے دریا بہتے رہیں گے ـ اور خاص طور پر رمضان بہت آرام اور سکون سے گزرے گا ـ