صحت اور تندرستی
ادرک ایسی سبزی ہے جو ہر کھانے میں استعمال ہوتا ہے یہ کھانے میں مزید ذائقہ لاتا ہے. اسے نہ صرف کھانے میں استعمال کرتے ہیں بلکہ یہ دیسی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے، طب میں اس کی بہت اہمیت ہے.وید کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک نظام انہضام اور نظام تنفس کو مظبوط بنانے میں مدد دیتا ہے. ادرک کی تاثیر گرم ہے اور کھانے سے پہلےادرک کھانے سے نظام انہضام مظبوط ہوتا ہے اور معدے کو فائدہ دیتا ہے، اور کھانا ہضم کرنے میں مددگار ہے. زکام ،کھانسی، سینے کی جکڑن، بہتی ہوئی ناک یا سر میں درد ہے تو آپ ادرک کو شہد میں ملا کر بھی کھا سکتے ہیں،
اس کے علاوہ آپ ادرک کو چائے کے ساتھ اچھی طرح پکا کر بھی پی سکتے ہیں، اس سے بھی آپ کو بہت افاقہ ہوگا. اگر آپ کسی سفر پر جا رہے ہیں اور آپ کو ڈر ہے کہ راستے میں کہیں آپ کا پیٹ خراب نہ ہو جائے یا آپ کو دست نہ آ جائیں تو آپ ادرک کاٹ کر منہ میں رکھ لیں اس سے آپ کا پیٹ بلکل ٹھیک رہے گا اور آپ کا سفر بھی سکون سے گزرے گا. طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک میں سوزش ختم کرنے والی خاصیت ہے جس کی وجہ سے یہ جوڑوں کے درد میں آرام دیتا ہے. اگر آپ کو جوڑوں اور ہڈیوں میں درد کی تکلیف ہے تو آپ خشک ادرک استعمال کریں.
کھانا کھانے سے پہلے ادرک کو نمک اور لیموں کے ساتھ کھائیں. نہ صرف آپ کو مزہ آیئے گا بلکہ یہ کھانے کہ ہضم ہونے میں بھی مدد گار ہوگا. کھانے کو پکاتے وقت بھی اس میں ادرک ڈالتے ہیں اور کچھ لوگ تو ادرک کو باریک کاٹ کر کھانے کے ساتھ رکھتے ہیں، کھانے کے دوران وہ اوپر سے ڈال کے کھاتے ہیں. ادرک کا رس آپ کی جلد کو نرم و ملائم رکھتا ہے، اور یہ جلد کی بیماریوں کے لئے بھی بہت مفید ہے. ادرک کو تلسی اور شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے کھانسی اور زکام ختم ہو جاتے ہیں