سٹرابری قدیم فرانس کا ایک بہت ہی کمیاب قسم کا پھل تھا اور اسکے علاوہ امریکہ کی کچھ حصوں میں پایا جاتا تھا مگر اب باقی دنیاکے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس کی کاشت کی شرح بہت بڑھ چکی ہے ـ پہلے سٹرابری صرف جیم جیلی اور دیگر بیکری آئٹمز میں استعمال ہوا کرتی تھی اور ایک فلیور کی حد تک ہی سمجھی جاتی تھی کیونکہ اسکی پیداوار بہت محدود تھی اب جبکہ اسکی پیداوار بہت بڑھ چکی ہے سٹرابری پر بہت تحقیق ہوئی ہے اور اس کے ان گنت فوائد سامنے آے ہیں ـ
جدید تحقیق کے مطابق سٹرابری ایک ایسا پھل ہے جو بیک وقت کئی موذی بیماریوں سے تحفظ دیتا اور انکا علاج بھی کرتا ہے ـ سٹرا بیری میں ایسے اجزا پاے جاتے ہیں اینٹی آکسیڈینٹس پر مشتمل ہونے کی وجہ سے موٹاپا دور کرنے میں مدد دیتے ہیں ـ یہ خالصتاً فائبر پر مبنی پھل ہے اور فائبر چربی تحلیل کر کے موٹاپا بھگانے کا بہترین زریعہ جس سے انسان موٹاپا دور کرنے کے لیے نقصان دہ ادویات سے بچ جاتا ہے ـ اپنی اس خصوصیت کی وجہ سے سٹرابری ذیابطیس ٹائپ ٹو کے خلاف بہترین جدوجہد کرتی ہے کیونکہ.اس میں پاے جانے والے اجزا خون میں گلوکوز کے جذب ہونےکی رفتار کو سست کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے شوگر لیول ٹھیک رہتا ہے ـ اسکا شمار ان پھلوں میں ہوتا پے جن میں گلوکوز موجود نہیں اور اس وجہ سے بھی شوگر کے مریض کے لیے اچھی ہے ـ
سٹرابری وٹامنز سے بھرپور پھل ہے جس میں سب سے زیادہ نمایاں وٹامن سی ہے ـ وٹامن سی باقی اعضاء جسم کے علاوہ جلد کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے ـ سٹرابری سے انسان زیادہ سے زیادہ وٹامن سی حاصل کر سکتا ہے جو جلد کو تروتازہ اورموئسچرائزڈ رکھنے میں مدد دیتا ہے ـ یہی وجہ ہے کہ خواتین جلد کی تازگی اور خوبصورتی کے لیے نہ صرف اسکو کھانے میں استعمال کرتی ہیں بلکہ اسکا ماسک بھی چہرے پر لگاتی ہیں ـ
سٹرابری میں کولیجن کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ ایجنگ پراسس کو سست کرنے میں بہت مدد دیتا ہے ـ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کولیجن کم ہوتی ہے اور جلد ڈھلکنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے ـ سٹرابری کولیجن کے حصول کا بہترین زریعہ ہے ـ اس طرح یہ اینٹی ایجنگ ایجنٹ بھی ہے ـ شوبز کے مشہور ستاروں میں سے زیادہ تر اسی کے ساتھ اپنی سکن کئیر روٹین کو بہترین بناتے ہیں ـ ماہرین غذائیات کے مطابق سٹرابری کو بیکری آئیٹمز اور جیم جیلی کی شکل میں استعمال کرنے کے بجاے اسکو شیک کرکے بغیر چینی استعمال کرنا چاہیے اس سے اسکی افادیت دوگنا ہو جاتی ہے ـ