بوڑھے مرد کم عمر لڑکیوں سے کیوں شادی کرتے ہیں؟

دلچسپ و عجیب

پاکستانی معاشرے میں ایک بہت پرانا رواج ہے جو کہ اب تک قائم ہے اور وہ یہ کہ زیادہ تر مرد خود سے کئی برس چھوٹی لڑکی سے شادی کرنا پسند کرتے ہیں ـ یہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں بھی کئی جگہوں پر دیکھا گیا ہے ـ ماہرین کے مطابق اس میں معاشرتی رویوں کے ساتھ ساتھ انسانی نفسیات کا بھی عمل دخل ہے ـ  چونکہ مشرقی معاشرے میں مرد کا تصور زیادہ حاکمانہ نظر آتا ہے اسی لیے یہ رجحان یہاں زیادہ فروغ پاچکا ہے ـ تحقیق کے مطابق دنیا کے اور مختلف حصوں میں بھی یہ رجحان واضح نظر آتا ہے ـ 

آخر اسکی وجہ کیا ہے؟  کیا مرد صرف اپنی حاکمیت کو قائم رکھنا چاہتے ہیں؟  کیا مرد کو چھوٹی عمر کی لڑکی  میں زیادہ دلکشی محسوس ہوتی ہے؟  کیا صرف چھوٹی عمر کی لڑکیاں ہی محبت کو اچھا نبھاتی ہیں ؟ یا پھر اسکی کوئی اور وجہ ہے؟

ماہرین نفسیات کے مطابق ہمارے معاشرے میں مردوں کی حاکمیت پسند فطرت کی وجہ سے ہی یہ رجحان عام ہے ـ مرد چاہتا ہے کہ عورت کے وقت، جسم اور توانائیوں پر زیادہ سے زیادہ عرصہ تک اسکا قبضہ رہے ـ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں ہر جگہ ایسی مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں جہاں مرد اور عورت کی عمروں میں بیس بیس برس کا بھی وقفہ موجود ہے مگر وہ اپنے بندھن میں بہترین طریقے سے فٹ ہیں ـ اسکے علاوہ مرد اپنی جسمانی فٹنس کے لیے بھی چھوٹی عمر کی لڑکی کو اپنانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں ـ  

error: Content is protected !!