موسم کا حال
پاکستان میں حالیہ موسم کی پل پل بدلتی کروٹوں کی وجہ سے مستقبل میں موسم کے حالات نہایت پیچیدہ ہونے کی گواہی دے رہے ہیں ـ گزشتہ روز محکمہء موسمیات کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2019 میں پاکستان میں میدانی علاقوں کے شدید زیر آب آنے کا خدشہ ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ اس سال میں پاکستان میں ماضی کی نسبت زیادہ سیلاب آنے کا خدشہ ہےـ
سینٹ کے اجلاس میں محکمہ ء موسمیات کی کمیٹی کے اجلاس میں جسکی سربراہی نواب یوسف تالپور نے کی، کچھ سفارشات پیش کی گئیں ـ یہ سفارشات پچھلے کئی سالوں میں آنے والے سیلابوں کی تباہی پر بنائی گئی رپورٹس پر مرتب تھیں ـ ان رپورٹس میں ذکر کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ماضی میں آنے والے سیلابوں میں نقصان کی مالیت ُکل 19 ارب ڈالر ہے جبکہ 2010 میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے صرف ایک سال میں ہی 19 ارب ڈالر کا نقصان ریکارڈ کیا گیا ـ
اس رپورٹ پر مرتب سفارشات میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو یہ سب کچھ مدنظر رکھتے ہوےء اس سال اس بڑے خطرے سے نمٹنے کے لیے مزید فنڈز کا بندوبست کر کے رکھنا ہو گا ـ محکمہء موسمیات کے مطابق اس سال کے متوقع سیلاب میں مختلف صوبوں کے مخصوص علاقوں کے زیر آب آنے کا خظرہ موجود ہے اور اس مقصد کے لیے وہاں موجود عوام کو وقت پر اس سے مطلع کرنا اور انکو بچانا ایک اہم مسئلہ ہو گا ـ اس سے نمٹنے کے لیے حکومت کو ابھی سے اپنی منصوبہ بندی مکمل کر لینی چاہییے ـ