محکمہ صحت کی حالیہ رپورٹس کے مطابق جب سے حکومت پنجاب کے محکمہ پولیس نے موٹر سائیکل “سواروں پر ہیلمٹ پہننے کی پابندی نافذ کی ہے، تب سے اب تک ہسپتالوں میں آےء روز سینکڑوں حادٹات کے کیسز میں کافی حد تک کمی آئی ہے ـ رپورٹس کے مطابق جو نتائج اخذ کیے گے ہیں ان میں ایک خاص پوائنٹ یہ سامنے آیا ہے کہ موٹر سائیکل حادثات میں بنیادی طور پر نوے فیصد عمل دخل ہیلمٹ نہ پہننے کا ہے ـ محکمہء صحت سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام بہت اچھا ہے لیکن بنیادی طور پر اسکا تعلق عوام کےمعاشرتی زمہ دارانہ روئیے سے ہے ـ عوام کو صحت کے متعلق آگاہی کی مختلف معملات جو صوبائی یا قومی سطح پر چلائی جاتی ہیں، انکا اصل مقصد انہیں اپنی مناسب توجہ اور خیال خود رکھنے کی ترغیب دینا کے ـ اس مہم کو اس مقصد میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے ـ توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت اب عوامی صحت کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوے ایسے مزید اقدامات بھی کرے گی جن سے عوام کو یہ آگاہی حاصل ہو کہ ہر کام حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے ـ انکو یہ شعور دلانا مقصد ہے کہ اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھنا انکی اپنی زمہ داری میں آتا ہے ـ ترقی یافتہ ممالک کی عوام کی طرح زندگی گزارنے کا یہی طریقہ ہے کہ عوام میں ان باتوں کا شعور پیدا کیا جاےء ـ یہ حکومت کی زمہ داری کے اور اس پہ عمل کرنا عوام کی ـ