شوبز نیوز، Showbiz News

معروف اداکارہ روحی بانو کا انتقال

ٹیلی وژن اور فلموں کی مشہور و معروف اداکارہ روحی بانو آج 25 جنوری 2019 کو 67 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ وہ کچھ روز سے استنبول کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ اپنے جوان بیٹے کی وفات کے بعد وہ زہنی عارضے شیزوفرینیا میں مبتلا ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے وہ لاہور کے فاؤنٹین ہاؤس میں بھی زیر علاج رہیں۔

روحی بانو 3 جنوری 2019 کو استنبول کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئیں جہاں پتہ چلا کہ وہ گردے فیل ہونے کے عارضے میں مبتلا ہو چکی تھیں۔ پچھلے 10 دن سے وہ وینٹیلیٹر پہ تھیں۔ اللہ تعالٰی مرحومہ کے درجات بلد فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ آمین !

error: Content is protected !!